سانحہ ملتان ،حکومت پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں:زعیم قادری

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 14:53

سانحہ ملتان ،حکومت پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں:زعیم قادری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ سانحہ ملتان کے حوالے سے حکومت پنجاب اور انتظامیہ پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، تحریک انصاف کے جلسوں میں بدانتظامی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ جلسے کی جگہ کا انتخاب تحریک انصاف کے ضلعی صدرنے کیا تھا،شاہ محمود قریشی کو سٹیج پربتایاگیا تھا کہ لوگ بے ہوش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد از جلد رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :