ملتان انتظامیہ نےدہشتگردوں،حملہ آوروں کوپوراموقع فراہم کیا،شاہ محمود

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 15:16

ملتان انتظامیہ نےدہشتگردوں،حملہ آوروں کوپوراموقع فراہم کیا،شاہ محمود

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہ نما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کل کا واقعہ اتفاقیہ نہیں تھا، ڈی سی او غلط بیانی اور حقائق چھپا رہے ہیں، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہماری جگہ تبدیل کی گئی، انہوں نے کہا کہ ملتان انتظامیہ نے دہشت گردوں اور حملہ آوروں کو پورا موقع فراہم کیا۔ ملتان میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی جذباتی ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ ملتان کا جلسہ کامياب تھا، مگر خوشی غم میں بدل گئی، ملتان واقعہ ، ڈی سی او اور انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، واپڈا والوں کو بھیج کر بجلی کٹوا دی گئی۔


انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی نیت پر شک نہيں کرنا چاہتے، جلسہ اسٹیڈیم میں کرنے کی تجویز ڈی سی او نے دی تھی، کل کے جلسے نے ثابت کردیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے، بھگڈر میں 7 افراد کی اموات ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا پومی بٹ کس کے کہنے پر ملتان آیا تھا ؟ سیکیورٹی فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری تھی، سی پی او ملتان اچھا اور دیانتدار افسر ہے، ملتان کے امن کیلئے سی پی او کے دفتر گیا، جو روٹس اور بیریئر طے کیے گئے تھے وہ کیوں نہیں لگائے گئے، حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے، ڈی سی او گوندل ڈپٹی کمشنر نہیں شہباز شریف کا منشی بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)


سانحہ ملتان کا ذکر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس نے کھینج کھینج کر لوگوں کو اسٹیج پر چڑھایا، میں اور عمران خان پہنچے تو سیڑھی غائب تھی، سیڑھی کون لے گیا ؟
انہوں نے کہا کہ ملتان انتظامیہ نے قومی ہیرو سے جو سلوک کیا اس پر انہیں شرم آنی چاہیئےتمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے، ڈی سی او ملتان شہر کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، حکومت جو کچھ کر رہی ہے، یہ سیاست نہیں ہے، کل عمران خان ملتان آ رہے ہیں، سیکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی، 17اکتوبر کو تحریک انصاف کا جلسہ سرگودھا میں ہوگا۔ س

متعلقہ عنوان :