بھارت ،ریاست بہار میں چھ دلت خواتین کے ساتھ گینگ ریپ

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 15:18

بھارت ،ریاست بہار میں چھ دلت خواتین کے ساتھ گینگ ریپ

بہار(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) بھارتی ریاست بہار کے بھوجپور ضلع میں چھ دلت خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھوجپور ضلع کییرمری گاوٴں میں ہونے والے اس گینگ ریپ کا شکار ہونے والی خواتین میں تین کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ا دار ے کیمطابق چھ دلت خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ بدھ کی رات کو پیش آیا تھا تاہم اس کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی۔

اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بھوجپور کے پولیس سپراٹنڈنٹ راجیش کمار نے بتایا کہ متاثرین نے گزشتہ شام ایف آئی آر درج کرائی جس میں تین لوگوں پر الزام لگایا گیا ہے۔میڈیکل ایگزامنیشن میں ان سب خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کی تصدیق ہوئی ہے۔انتظامیہ نے متاثر ہونے والی ہر خاتون کو 90 ہزار کی رقم فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک ملزم جے پرکاش کو پولیس نے کل گرفتار کیا جبکہ باقی دو کو جمعہ کے دن پولیس نے حراست میں لیا۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزمان میں سے ایک کا تعلق مشرق میں فوج سے رہا ہے اور وہ ایک درجن سے زیادہ مقدمات میں ملزم ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایک جانچ ٹیم نے ڈمرییا گاوٴں جا کر متاثرین سے ملاقات کی۔اس سلسلے میں پارٹی کے ریاستی یونٹ کے سیکرٹری کنال نے بتایا کہ ردی بیچنے کا کام کرنے والی تمام متاثرہ خواتین اپنا سامان بیچنییرمری گئی تھیں۔

ان کو ردی کی ادائیگی کرنے میں پیسے نہیں ہونے کے بہانے سے تاخیر کی گئی۔ اور پھر شام سات بجے کے بعد ان کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کے فتح پور مارکیٹ میں ہڑتال کی۔

متعلقہ عنوان :