سندھ پیپلز یوتھ سانگھڑ کی جانب سے 18 اکتوبر کو مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسے کے سلسلے میں چک نمبر 3 میں موبلائزیشن مہم شروع کی گئی

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 15:55

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) سندھ پیپلز یوتھ سانگھڑ کی جانب سے 18 اکتوبر کو مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسے کے سلسلے میں چک نمبر 3 میں موبلائزیشن مہم شروع کی گئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ پیپلز پارٹی یوتھ کے صدر سینیٹر عاجز دھامرہ‘ ممتاز علی کوہاٹ‘ راجہ اکرم‘ زاہد باجوہ‘ عامر گل‘ نشاء اللہ باجوہ‘ سمیع گوندل‘ ظفر چوہان نے کہا کہ 18 اکتوبر کو مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے کارکنان جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے اور پیپلز پارٹی کا ہونے والا جلسہ ایک بڑی تاریخ رقم کرے گا۔

(جاری ہے)

سانگھڑ بھر سے پیپلز پارٹی کے جیالے اور دیگر افراد کثیر تعداد میں کراچی کا رخ کررہے ہیں جو 18 اکتوبر کو اپنے نوجونا قائد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :