پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 15:56

پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں چارمبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے زیرو لائن پر واقع علاقے چنچڑو کنڈاﺅ میں امریکی ڈرون طیارے نے شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں پر دو میزائل فائر کیے۔حملے کے نتیجے میں چار مبینہ شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں اور شہریوں خوف ہراس پایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکا کی جانب سے کیا جانے والا یہ چھٹا ڈرون حملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :