Live Updates

پی ٹی آئی کو سرگودھا میں جلسے کی اجازت مل گئی

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 16:26

پی ٹی آئی کو سرگودھا میں جلسے کی اجازت مل گئی

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) تحریکِ انصاف کو سپورٹس اسٹیڈٰیم میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں کامیاب جلسے کے بعد تحریکِ انصاف کو17 اکتوبر کوسپورٹس سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سرگودھا کا جلسہ سپورٹس سٹیڈیم کے بجائے کہیں اورمنتقل کرنے کی ہدایت کی جارہی تھی۔پی ٹی آئی کے اصرارپرڈی سی اوسرگودھا نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدرممتازاخترسے ملاقات میں جلسے کی اجازت دے دی۔ تحریکِ انصاف سرگودھا کے صدرکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کرنے پرشکرگزارہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :