قومی ایئر لائن کی کئی پروازیں منسوخ ، مسافروں کے ”گو نواز گو “ کے نعرے

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 17:00

قومی ایئر لائن کی کئی پروازیں منسوخ ، مسافروں کے ”گو نواز گو “ کے نعرے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) پی آئی اے اور پالپا کے مابین اختلافات کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑر ہا ہے اور قومی ایئر لائن کی کئی اندرون اور بیرون ملک پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور پالپا کے مابین پائلٹس کو الاﺅنسز کی ادائیگی کے معاملے پر جاری اختلافات کے باعث قومی ایئر لائن کے کئی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جب کہ اندرون ملک کی کئی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)


پی آئی کی کراچی سے لاہور جانے والی پر واز کے کپتان کے اوور لوڈنگ کا بہانہ بناکر جہاز اڑانے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ پی آئی اے انتظامیہ مسافروں کو کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہے جس کے باعث مسافر وقفے وقفے سے ”گو نواز گو“ کے نعرے لگا رہے ہیں ۔ جہاز میں سوار مسافرو ں نے نجی ٹی وی سے بات کر تے ہوئے بتایا کے انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد سے آنے والی فلائٹ میں کچھ سامان آ رہا ہے جس کو جہاز میں لوڈ کر نے کے بعد جہاز اپنی منزل کی جانب چل پڑے گا ۔