انگلش سپر ماڈل ملالہ کو ’ملیریا‘ کہہ بیٹھیں

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 18:32

انگلش سپر ماڈل ملالہ کو ’ملیریا‘ کہہ بیٹھیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2014ء) انگلش سپر ماڈل ناؤمی کیمبل انجانے میں اس قت ملیریا کے خلاف مہم چلا بیٹھیں جب وہ نوبیل انعام جیتنے والی کم عمت ترین پاکستانی ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ’ملیریا‘ لکھ بیٹھیں۔انگلینڈ کی مشہور و معروف ماڈل امن کا نوبیل انعام جیتنے پر ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دینا چاہتی تھیں لیکن غلطی سے ملالہ کی جگہ ’ملیریا‘ لکھ بیٹھیں۔

(جاری ہے)

کیمبل نے یہ پیغام آج انسٹا گرام پر لکھا تھا لیکن یہ اس کے ساتھ ساتھ خود بخود ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر ہو گیا۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے فوری طور پر اس غلطی کو محسوس کر لیا جہاں کیمبل کی ٹوئٹ کے بعد برطانیہ میں ’ملیریا‘ ٹرینڈ بن گیا۔ اس دوران وہ اپنے پیغام میں نوبیل کی بھی غلط اسپیلنگ لکھ بیٹھیں۔اس ٹوئٹ کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک کیمبل نے اپنی غلطی درست نہیں کی جس کی وجہ سے ٹوئٹ پر ان کی اس پیغام سے متعلق پرمزہ ٹوئٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :