Live Updates

عمران خان ‘طاہر القادری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 19:20

عمران خان ‘طاہر القادری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے لاہور ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سینئر قانون دان اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے نہ صرف دھرنے دئیے بلکہ ملک کو مسلسل انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

عمران خان اور طاہر القادری ہر روز جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کے لئے مصروف عمل ہیں جو کہ آئین پاکستان اور بنیادی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔استدعا ہے کہ آئین سے انحراف کرنے اور قانون شکنی کرنے پر عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات