پاکستان اور افغانستان میں وسط ایشیا سے بجلی کی ترسیل کا معاہدہ طے

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 19:58

پاکستان اور افغانستان میں وسط ایشیا سے بجلی کی ترسیل کا معاہدہ طے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2014ء) پاکستان اور افغانستان میں وسط ایشیا ئی ممالک سے بجلی کی ترسیل کا معاہدہ طے پا گیا ہے ، پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جبکہ افغانستان کی طرف سے زالی خیل نے معاہدے پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت بجلی کی ترسیل کا فی کلو واٹ ریٹ1.25 سینٹ گیا ہے جبکہ اس پہلے افغان حکام کی جانب سے 2.5 سینٹ فی کلو واٹ طلب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :