دھرنوں کے ذریعے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی‘احسن اقبال ،ملکی برآمدات کو 2025 ء تک 150 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے پوری قوم کو سرگرم ہونا ہوگا ‘ وفاقی وزیر

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 20:49

دھرنوں کے ذریعے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی‘احسن ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنوں کے ذریعے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی،ملکی برآمدات کو 2025 ء تک 150 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے پوری قوم کو سرگرم ہونا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ دنیا میں دھرنوں کا دور ختم ہو چکا ہے، ترقی کرنے والے کامیاب ملک استحکام کی راہ پر گامزن ہیں۔

دھرنوں کے ذریعے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی، تعلیم اور تجارت کے ذریعے پاکستان کو تیز ترقی کرنے والی معیشت بنائیں گے۔ آئندہ تین برسوں میں تمام بچوں کو سکول میں لانے کے ہدف پر کام کر رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملکی برآمدات کو 2025 تک 150 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے پوری قوم کو سرگرم ہونا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :