القاعدہ برصغیر شاخ نے خیبر ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے میں اہم رہنماء شیخ عمران علی صدیقی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 20:49

القاعدہ برصغیر شاخ نے خیبر ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے میں اہم رہنماء ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) القاعدہ برصغیر شاخ نے خیبر ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے میں اپنے ایک اہم رہنماء شیخ عمران علی صدیقی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

القاعدہ انڈیا شاخ کے ترجمان اسامہ محمود نے ایک بیان میں کہا کہ شیخ صدیقی جو کہ حاجی شیخ ولی اللہ کے نام سے بھی مشہور تھے اپنے 6ساتھیوں کے ہمراہ ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے، انہوں نے کہا کہ صدیقی انڈیا شاخ القاعدہ کے مرکزی شور کے رکن تھے ۔وہ کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر ایک حملے کے سلسلے میں آٹھ سال جیل بھی گزار چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 1990ء سے عسکری سرگرمیوں میں ملوث تھے۔القاعدہ انڈیا شاخ کے سربراہ مولوی عاصم عمر نے علی صدیقی کے گروپ کیلئے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :