بھارت بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونیوالے تمام افراد کا مفت علاج معالجہ کیاجائے گا،زاہد حامد

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 22:26

بھارت بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونیوالے تمام افراد کا مفت علاج معالجہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے تمام افراد کا مفت علاج معالجہ کیاجائے گا۔سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر زاہد حامد نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سی ایم ایچ سیالکوٹ میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ پاک فوج مادروطن کے مکمل دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اْنہوں نے کہا حکومت نے قومی سلامتی کے بارے میں اجلاس میں بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ پر سخت موقف اختیار کیاہے۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیاہے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تمام افراد کا مفت علاج معالجہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :