فلم ”ٹومارولینڈ“ کے ٹریلر نے سب کو حیران کردیا

پیر 13 اکتوبر 2014 11:42

فلم ”ٹومارولینڈ“ کے ٹریلر نے سب کو حیران کردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) دنیا کے حیرات انگیز رازوں کو فاش کرتی ہالی وڈ کی نئی فلم ”ٹومارولینڈ“ کے ٹریلر نے سب کو حیران کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہالی وڈ کی معروف اداکار جارج کلونی کی نئی فلم ایک بار پھر شائقین کا دل جیتنے آرہی ہے، دنیا کے رازوں پر سے پردہ اٹھاتی فلم ٹومارو لینڈ کے ایڈونچر سے بھرپور ٹریلر نے سب کو حیران کردیا ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے، جو دنیا کے رازوں کو فاش کرنے کی دھن میں ایک خطرناک مشن پر روانہ ہوجاتے ہیں۔ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار بریڈ برڈ کی فلم آئندہ برس بائیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :