ورلڈ کپ کی آمد آمد ، اس پرفارمنس کے ساتھ کوئی چانس نہیں ، شاہد آفریدی

پیر 13 اکتوبر 2014 11:51

ورلڈ کپ کی آمد آمد ، اس پرفارمنس کے ساتھ کوئی چانس نہیں ، شاہد آفریدی

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) اگر ہم اس متحدہ عرب امارات کی پچ پر نہیں جیت سکتے تو پھر ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم ورلڈ کپ میں ایسی پرفارمنس کے ساتھ نہیں جا سکتے۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگلے سال فروری اور مارچ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کا کوئی چانس نہیں ہو گا اگر پرفارمنس ایسی ہی رہی۔

آفریدی نے کہا کہ ایک بار پھر بلے بازوں نے با ولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ اس پچ پر ہمیں توقع تھی کہ آسٹریلیا 280 رنز تک سکور کرے گا لیکن باولرز نے ان کو 231 تک محدود کیا۔ ٹی ٹونٹی میچز سے تیسرے ایک روزہ میچ تک ہمارا مسئلہ یہ رہا ہے کہ ہم پارٹنر شپ نہیں بنا سکے اور جب ہم پارٹنر شپ بنا لیتے ہیں تو ہماری وکٹیں گرنا شروع ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک روزہ میں ٹیم کی کپتانی کرتے رہیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کپتان جو بھی ہو چاہے میں یا مصباح ، ہمیں بتا دیا جائے۔

اگر ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا کپتان میں ہوں تو مجھ کو ابھی بتا دیا جائے۔ یہ باتیں پاکستان کا وہ کپتان کر رہا ہے جس کی بیٹنگ میں اپنی کارکردگی صفر ہے ، اور جب اس کی بلے بازی کی بات کی جائے تو اپنے آپ کو باولر کے طور پر پیش کرتا ہے۔ باولنگ میں بھی اس کی حالیہ کارکردگی بہت موثر نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :