کینال ایکسپریس وے کے میگاپراجیکٹس پر عملدرآمد کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوادی گئی

پیر 13 اکتوبر 2014 12:14

کینال ایکسپریس وے کے میگاپراجیکٹس پر عملدرآمد کیلئے سمری وزیر اعلی ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) جھال خانوآنہ چوک انڈر پاس اور ساہیانوالہ موٹر وے انٹر چینج سے گٹ والا تک دو رویہ کینال ایکسپریس وے کے میگاپراجیکٹس پر عملدرآمد کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو بھجوادی گئی ، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف جلند منصوبے کا افتتاح کرینگے ،فیصل آباد میں جھال خانوآنہ چوک انڈر پاس و فلائی اوور اور کینال ایکسپریس وے کے دو بڑے پراجیکٹس پر رواں ماہ کے آخر تک عملدرآمد شروع ہو جائے گاجس کے لئے تمام تر محکمانہ انتظامی و فنی امور کو تیز رفتاری سے حتمی شکل دی جارہی ہے ۔

یہ بات ڈی سی او نور الامین مینگل نے ایک میٹنگ کے دوران جھال خانوآنہ چوک انڈر پاس اور ساہیانوالہ موٹر وے انٹر چینج سے گٹ والا تک دو رویہ کینال ایکسپریس وے کے میگاپراجیکٹس پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ای ڈی او فنانس مہر رمضان ‘ ای ڈی او ورکس محمد اقبال ‘ ڈی او روڈز محمدیونس اور دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

ڈی سی او نے بتایا کہ جھال خانوآنہ چوک انڈر پاس کے منصوبے کی انتظامی منظوری ہو چکی ہے جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ سے کینال ایکسپریس وے کی منظوری اسی ہفتے میں متوقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انجینئرز ایسٹیمیٹ کی منظوری کے لئے سمری بھی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو بھجوادی گئی ہے جبکہ کنسلٹینٹس کے انتخاب کے امور کو بھی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کے لئے کنٹریکٹرز کی پری کوالی فیکیشن کے لئے بڈز موصول ہو چکی ہیں جن پر محکمانہ کارروائی ایویلیوایشن کے بعد اسی ہفتے مکمل کر لی جائے گی اور تعمیراتی کام اس ماہ کے آخر تک تفویض کر دیا جائے گا جس کی کنسلٹینٹسی کی ذمہ داریاں نیسپاک کو سونپی گئی ہیں ۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ ان بڑے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور تکمیل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت پر نظر رکھیں اور جھال خانوآنہ چوک انڈر پاس و فلائی اوور کے منصوبے کے تعمیراتی مراحل میں شہریوں کی سہولیات کا خیال رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :