اداکارہ خوشبو 45 برس کی ہو گئیں

پیر 13 اکتوبر 2014 12:30

اداکارہ خوشبو 45 برس کی ہو گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء )اداکارہ خوشبو 45برس کی ہو گئیں ۔ انٹر نیٹ پر موجود بائیو گرافی کے مطابق اداکارہ خوشبو 13اکتوبر 1969ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اوران کا اصل نام صوبیہ ہے ۔

(جاری ہے)

وہ 1988ء میں فلمی دنیا میں خوشبو کے نام سے متعارف ہوئیں اورپہلی فلم ”میں بنی دلہن “میں اداکاری کی اور پھر مستقل فلم اندسٹری کا حصہ بن گی ۔ خوشبو نے اداکار ارباز خان کے ساتھ شادی کر لی اور ان کے دو صاحبزادے ہیں ۔خوشبو فلم انڈ سٹری کے بحران کے سبب تھیٹر کی دنیامیں راج کررہی ہیں ۔ یار ہے کہ اداکارہ خوشبو آج کل الفلاح تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ”رنگیلی “میں پرفارم کررہی ہیں۔