عمر شریف نے اپنی نئی اردو فلم ”د ل میں کوئی رہنے لگا “کی کہانی مکمل ہونے پر فنکاروں کا چناؤ شروع کردیا

پیر 13 اکتوبر 2014 12:32

عمر شریف نے اپنی نئی اردو فلم ”د ل میں کوئی رہنے لگا “کی کہانی مکمل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار و ہدایتکار عمر شریف نے اپنی نئی اردو فلم ”د ل میں کوئی رہنے لگا “کی کہانی مکمل ہونے پر فنکاروں کا چناؤ شروع کردیا ۔ فلم کا میوزک مکمل ہوچکا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے گلوکاروں نے اپنی آوازوں کا جادو جگا یا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف نے کہاکہ اچھی اور اصلاحی فلمیں بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس مرتبہ کا میڈی اوررومانس سے بھرپور فلم بناؤں گا جس میں چاروں صوبوں سے فنکاروں کا چناؤ جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں ،شوبز میں سچ بولنا قیامت سے کم نہیں ہے مگر سچا انسان ہر میدان میں کامیاب ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :