سانگھڑ،سپریم کورٹ کے حکم پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کا عمل شروع

پیر 13 اکتوبر 2014 12:41

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ کے حکم پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کا عمل شروع‘ سانگھڑ میں رشوت کا بازار گرم‘ غریب لیڈی ہیلتھ ورکرز پریشان۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کا عمل شروع ہوگیا‘ سانگھڑ میں لیڈی ہیلتھ ورکروں نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ ای ڈی صحت سانگھڑ شفیع گلانی مستقل کرنے کے آرڈر پر 10 ہزار روپے رشوت کا بازارم گرم کر رکھا ہے‘ سندھ ترقی پسند پارٹی سنجھورو کے مختیار لغاری‘ طارق منگریو نے صوبائی وزیر صحت واعلیٰ حکام سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :