ٹویٹر پر میرے مداحوں کی تعداد ایک ملین تک پہنچنے کا کریڈٹ سلمان خان کو جاتا ہے‘ جیکولین فرنینڈس

پیر 13 اکتوبر 2014 12:49

ٹویٹر پر میرے مداحوں کی تعداد ایک ملین تک پہنچنے کا کریڈٹ سلمان خان ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ٹویٹر پر اپنے ایک ملین مداحوں کا کریڈٹ سلمان خان کو دے دیا‘ کہتی ہیں کہ اس وقت ٹویٹر پر میرے ایک ملین مداح ہیں اور اس کا کریڈٹ سلمان خان کو جاتا ہے کیونکہ سلمان خان کی فلم ”کک“ میں کام کرنے کے بعد میرے مداحوں کی تعداد میں انتہائی تیز رفتاری سے اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری آنے والی فلم ”رائے“ ہے جو ایک تھرلر فلم ہے اور اس فلم سے بھی مجھے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :