گلوکار شاہد نذیر بھارتی فلم کیلئے گانا گائیں گے

پیر 13 اکتوبر 2014 12:57

گلوکار شاہد نذیر بھارتی فلم کیلئے گانا گائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) ون پاؤنڈ فش فیم گلوکار شاہد نذیر بھارتی فلم کیلئے گانا گائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بھارت میں مشہور ریکارڈنگ کمپنی کیساتھ البم کا معاہدہ کریں گے اور ایک فلم کیلئے گیت بھی ریکارڈ کرائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی پنجاب کے شہروں چندی گڑھ‘ امرتسر اور جالندھر کے علاوہ آگرہ‘ گووا اور اجمیر شریف بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پہلی بار بھارت آنے کا موقع ملا ہے۔ وہ اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور استعمال کرکے ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :