اداکارہ نغمہ بیگم بیمار ہوگئیں‘ تمام شوبز سرگرمیاں معطل کردیں

پیر 13 اکتوبر 2014 13:14

اداکارہ نغمہ بیگم بیمار ہوگئیں‘ تمام شوبز سرگرمیاں معطل کردیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) اداکارہ نغمہ بیگم بیمار ہوگئیں جس کے باعث انہوں نے تمام شوبز سرگرمیاں معطل کردیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی کے 60 سال فلم انڈسٹری کو دئیے ہیں آج انڈسٹری کی موجودہ صورتحال دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں انڈسٹری میں بہت پیار محبت تھی۔

(جاری ہے)

ہم کئی کئی روز تک مسلسل فلموں کی عکسبندی میں مصروف رہتے تھے اور کبھی بھی یہ محسوس نہیں ہوتا تھا کہ ہم غیروں میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی انڈسٹری بالکل مختلف ہے سب اپنے اپنے کام سے غرض رکھتے ہیں۔ کوئی کسی کی خوشی اور دکھ میں شرکت نہیں کرتا جس کا بہت دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بخار اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ڈاکٹر نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میری پوری کوشش ہے کہ جلد صحت یاب ہوکر اپنے کام میں مصروف ہوجاؤں کیونکہ زندگی کا طویل حصہ کام میں گزارا اسلئے اب فارغ بیٹھنا میرے بس میں نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :