فواد اور سونم ایک اور فلم کیلئے اکٹھے

پیر 13 اکتوبر 2014 13:27

فواد اور سونم ایک اور فلم کیلئے اکٹھے

پاکستان کے ڈیشنگ ہیرو فواد خان اور سونم کپور ‘خوبصورت’ کے بعد ایک بار پھر پرستاروں کے دل جیتنے واپس آ رہے ہیں۔ شائقین اپنے پسندیدہ اداکاروں کی جوڑی کو 'بیٹل فار بٹورا' میں ایک بار پھر دیکھ سکیں گے، جس کی ہدایات ریہا کپور دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)


اس فلم میں 'خوب صورت' کی چلبلی اور نٹ کھٹ لڑکی ایک مختلف روپ میں نظر آئے گی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فلم مصنف انوجا چوہان کی تصنیف 'بیٹل فار بٹورا' ( بٹورا کی جنگ ) پر بنائی جائے گی، انوجا سے اس کی تصنیف کے حقوق انیل کپور کی کمپنی نے خرید لیے ہیں۔ 'بیٹل فار بٹورا' عام انتخابات کے تناظر میں لکھی گئی دو پریمیوں جِنی اور ذین الطاف خان کی کہانی ہے۔

متعلقہ عنوان :