زہرہ شاہد کے مبینہ قاتلوں کی شناخت ہو گئی

پیر 13 اکتوبر 2014 13:39

زہرہ شاہد کے مبینہ قاتلوں کی شناخت ہو گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کیس کی سماعت کے دوران عینی شاہد نے عدالت کے روبرو دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو تیرہ اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ شناخت کے بعد اب ان ملزمان کو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزمان پر گزشتہ سال عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کو کراچی میں کے پوش علاقے ڈیفنس میں ان کے گھر کے باہر ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے۔