این اے149،انتخاب ملتوی ہونیکی خبریں حکومتی بوکھلاہٹ ہے،شاہ محمود قریشی

پیر 13 اکتوبر 2014 14:05

این اے149،انتخاب ملتوی ہونیکی خبریں حکومتی بوکھلاہٹ ہے،شاہ محمود قریشی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) این اے ایک سو اننچاس ملتان میں ضمنی انتخاب ملتوی کرانے کی خبریں گرم ہیں، تحریک انصاف کے نائب کپتان اِسے حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دے رہے ہیں، کہتے ہیں یقینی شکست دیکھتے ہوئے سرکار راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔ ملتان کے حلقہ این اے ایک سو اننچاس میں نیا سیاسی بھونچال ضمنی انتخاب ہوگا یا نہیں، جاویدہاشمی کے قومی اسمبلی سے استعفیٰ کے بعد ملتان میں سیاسی پارہ اور بھی چڑھ گیا۔

(جاری ہے)

ن لیگی آشیرباد کے باوجود پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو جاویدہاشمی کی دال گلتی نظر نہیں آرہی۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی واضح کردیا کہ اگر الیکشن کمیشن سرکار کا آلہ کار بنا تو پھر ہر چوک پر دھرنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی کا دعویٰ ہے کہ ادارے اور انتظامیہ این اے ایک سو اننچاس میں حکومتی مہم چلارہے ہیں۔ ملتان کے ڈپٹی کمشنر کو گلوبٹ قرار دیتے ہوئے دو ٹوک کہہ گئے کہ اگر ملتان کے حلقہ این اے ایک سو اُننچاس میں غل غپاڑہ ہوا تو اثرات منفی ہوں گے۔