خیبر پختونخوا : ن لیگ میں ناراض اراکین کا ایک اور گروپ

پیر 13 اکتوبر 2014 14:46

خیبر پختونخوا : ن لیگ میں ناراض اراکین کا ایک اور گروپ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) امکان ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے چیپٹر کا ایک تیسرا گروپ اپنے بہت سے عہدیداروں سمیت متحد ہوکر پارٹی کی قیادت کے خلاف آواز بلند کی ہے، اس کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت ان کے مسائل کے حل میں ناکام رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پارٹی کا اس صوبے میں بڑی تعداد میں ووٹ بینک موجود ہے، لیکن اندرونی ذرائع کے مطابق داخلی انتشار نے اس کو مزید آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں پارٹی کے اندر دو گروپ پہلے ہی بن چکے ہیں، ایک کی قیادت انجینئر امیرمقام جبکہ دوسرے کی قیادت پیر صابر شاہ کے پاس ہے۔ صابر شاہ سے منسلک کارکنوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ پارٹی میں پرانے ہیں، جبکہ دوسرے گروپ متعلق تصور ہے کہ اس میں زیادہ تر پارٹی میں شامل والے نئے کارکن ہیں۔

اگرچہ یہ ناراض رہنما خود کو اب تک تیسرا گروپ کہنے کے لیے تیار نہیں ہیں، تاہم انہوں نے پارٹی کے ہر طرح کے اجلاسوں اور تقریبات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، اور پارٹی کی صوبائی قیادت سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :