ہزاروں برطانویوں کو گوگل سرچ انجن سے نکال دیا گیا

پیر 13 اکتوبر 2014 15:03

ہزاروں برطانویوں کو گوگل سرچ انجن سے نکال دیا گیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) یورپ میں موجود پرائیویسی کے قوانین کے تحت گوگل کی ویب سائٹ کو معلومات کے تحفظ سے متعلق آنے والی ہر دس درخواستوں میں سے ایک برطانیہ سے ہے۔ ان درخواستوں میں گوگل سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سرچ نتائج سے ویب لنکس ہٹائیں۔

(جاری ہے)

گوگل کا کہنا ہے کہ کل 18,304 درخواستیں برطانیہ سے آئیں تھیں ، جو یورپ سے آنے والی درخواستوں میں تیسرے مقام پر ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی یورپی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد کی جا رہی ہے جس میں قانون کے تحت غیر متعلقہ اور فرسودہ ڈیٹا ہٹایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس فیصلے نے انٹرنیٹ پر سنسر شپ کی تنقید کی بحت کو ایک مرتبہ پھر زندہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :