محنت انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے ،اچھی زندگی گزارنے کیلئے دولت انتہائی ضرور ہے‘ مہرین سید

پیر 13 اکتوبر 2014 15:04

محنت انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے ،اچھی زندگی گزارنے کیلئے دولت انتہائی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء ) ٹی وی کی مایہ ناز اداکارہ وٹاپ ماڈل مہرین سید نے کہا ہے کہ محنت انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے ،کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے جستجو اورعمل ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مہرین سید نے کہاکہ والد کی وفات کے بعد میری والدہ نے مجھے بڑی محنت سے پالا ہے ، میں تعلیم حاصل کرتی تھی اور فارغ وقت میں ماڈلنگ بھی کرتی تھی ۔

میری فیملی نے مجھے بڑا سپورٹ کیا حسن شہریا یاسین میرے محسن ہیں انہوں نے میری بڑے بھائیوں کی طرح ہر قدم پر میری رہنمائی کرتے ہوئے مجھے اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ستاروں کے علم پر یقین رکھتی ہوں اچھی زندگی گزارنے کیلئے دولت انتہائی ضرور ہے اپنی زندگی اور موجودہ مقام سے مطمئن ہوں ۔