گلوکارہ سائرہ ارشدکا سویٹزرلینڈ میں ہونے والا میوزیکل شو کامیا ب ہوگیا

پیر 13 اکتوبر 2014 15:08

گلوکارہ سائرہ ارشدکا سویٹزرلینڈ میں ہونے والا میوزیکل شو کامیا ب ہوگیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء ) گلوکارہ سائرہ ارشدکا سویٹزرلینڈ میں ہونے والا میوزیکل شو کامیا ب ہوگیا، سائرہ ارشد نے شو کے دوران اپنی پرفارمنس سے سما ں باندھ دیا ،ہال میں موجود سامعین نے سائرہ ارشد کو شاندار پرفارمنس پر زبردست انداز میں داد دی ۔2گھنٹے تک جار ی رہنے والے شو میں مداحو ں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔سائرہ ارشد اسی روز جرمنی میں دو کامیاب شو کرنے کے بعد سڑک کے راستے سویٹزرلینڈ پہنچی اوررات کو شو میں پرفارم کیا ۔

(جاری ہے)

سویٹزر لینڈ سے بذریعہ ٹیلیفون ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء “ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سائرہ ارشد نے کہا کہ اب تک میں نے تین شوز میں پرفارم کیا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد مجھے سننے کیلئے آئی جو میری توقع کے برعکس تھی ۔یور پ کے تینوں شو زمیں ہزاروں لوگوں کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے ایک میرے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ میری تمام کامیابیوں کے پیچھے صرف خدا کی ذات ہے جس کا میں جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ۔