دبئی‘ پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 کے دوران تماشائی لڑ پڑے،دوافراد زیر حراست

پیر 13 اکتوبر 2014 15:34

دبئی‘ پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 کے دوران تماشائی لڑ پڑے،دوافراد زیر حراست

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سیریز کے پہلے میچ میں دبئی کے جبل علی لیبر کیمپ میں ہنگامے کرادیے۔ خلیجی اخبار کے مطابق پانچ اکتوبر کو کئی افراد اکٹھے میچ دیکھ رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستانی بیٹسمین کے آؤٹ ہونے پر وہاں موجود بنگلہ دیشی باشندوں نے تالیاں بجانا شروع کردیں جس پر پاکستانیوں نے اعتراض کیا ، اس پر ہونے والی تلخ کلامی جھگڑے اور بعد میں ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہوگئی، مشتعل افراد نے اس موقع پر وہاں موجود پانچ کاریں بھی نذر آتش کردیں۔رپورٹ کے مطابق ہنگامی آرائی کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :