ملک و قوم کی خاطر قربانی دینے سے نہیں گھبراتے، علی نواز خان

پیر 13 اکتوبر 2014 17:21

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) صوبائی وزیر برائے زراعت علی نواز خان عرف راجا خان مہر نے کہا ہے کہ 18 اکتوبرکو ضلع گھوٹکی سمیت سندھ بھر سے عوام پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت کرکے ملک دشمن عناثرکو واضع پیغام دیں گے کہ ہم ملک و قوم کی خاطر قربانی دینے سے نہیں گھبراتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جسلے میں شرکت کے لیے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے دورران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو قائم رکھنے کے لئے پاکستان کے عظیم لیڈروں شہید علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جان کا نظرانہ دیا جس کی مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو جب محترمہ بینظیر بھٹو کراچی آئیں تھی تو ملک دشمن عناثر گھبرا گئے اور محترمہ کے قافلے پر حملہ کیا اس لیے آج اسی دن 18 اکتوبر 2014 کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں جلسہ کر رہے ہیں جس میں سندھ بھر کے جیالے شرکت کرکے ملک دشمنوں کو واضع پیغام دیں گے کہ ہم ملک و قوم کی خاطر قربانی دینے سے نہیں گھبراتے۔ #