بھارت طاقت کی زبان سمجھتاہے ،ا س کو اسی انداز سے جواب دینا چاہیے ‘ سراج الحق

پیر 13 اکتوبر 2014 17:41

بھارت طاقت کی زبان سمجھتاہے ،ا س کو اسی انداز سے جواب دینا چاہیے ‘ سراج ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان نے سراج الحق کہاہے کہ بھارت کے سامنے بزدلی یا کمزوری کا اظہار کیا گیا تو وہ مزید سر پر چڑھے گا،بھارت طاقت کی زبان سمجھتاہے اس لیے ا س کو اسی انداز سے جواب دینا چاہیے ،وزیراعظم جرأت مند اورمجاہد قوم کے لیڈر ہونے کاثبوت دیں ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے چپراڑ سیکٹر کے دورہ کے موقع پر بھارتی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر ضلع سیالکوٹ شیخ عتیق الرحمن ،نائب امیر پروفیسر شیخ ظفراقبال،صدر شباب ملی محسن اکرام بھٹی کے علاوہ حافظ شبیر احمد عثمانی ،حافظ ضیغم عباس ،شاہد غزالی ،عظمت خان و دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہاکہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کاسامنا ایٹمی پاکستان کے ساتھ ہے اگر پاکستان کی امن کے قیام کی خواہش کو کمزوری سمجھ کر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس کا خمیازہ بھارت کوبھگتنا پڑے گا۔

پاکستانی قوم جذبہ جہاد اورشوق شہادت سے سرشارہے۔ انہوں نے اس امرپر افسوس کااظہار کیاکہ ورکنگ باؤنڈری پر تقریباً دو ماہ سے گولہ باری جاری ہے جس کے نتیجہ میں بیسوں لوگ شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں اورسینکڑوں مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ املاک اورفصلوں کی تباہی کے باوجود حکومتی ذمہ داران نے متاثرین کی خبر نہیں لی ۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کااعلان کرے اورلوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے مستقل بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جائے۔ سراج الحق بھارتی گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونے والوں کے گھروں میں گئے ، شہدا کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :