لاہور،زہریلی شراب پینے سے 2افراد جاں بحق ،3افراد کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 13 اکتوبر 2014 18:42

لاہور،زہریلی شراب پینے سے 2افراد جاں بحق ،3افراد کو تشویشناک حالت میں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) کراچی کے بعد لاہور میں بھی زہریلی شراب پینے سے 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3افراد کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جاں بحق افراد کے ورثاء نے کارروائی سے بچنے کیلئے دونوں لاشیں پولیس کو اطلاع دیئے بغیر ہی دفنا دیں ،اطلاع ملنے پر پویس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے علاقہ مانگا منڈی کے مانگا پنڈ میں زہریلی شراب پینے سے 2افراد رشید اور غفران جاں بحق ہو گئے جبکہ 3افراد رفیق ، شبیر اور ساجد کو زہریلی شراب پینے سے حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور کے جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔ڈاکٹر زکے مطابق رفیق اور شبیر کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد کے ورثاء نے کارروائی سے بچنے کے لئے پولیس کو اطلاع دیئے بغیر ہی مقتولین کو دفنا دیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ چند قبل کراچی میں بھی رہریلی شراب پینے سے 30سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :