Live Updates

عمران خان کے سیتا وائٹ سے تعلقات رہے ، بچی کی ولادت بھی ہوئی تھی ، کیا عمران گناہ گار نہیں ؟،

ارسلان افتخار نے عمران خان کے کردار سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھ دیا

پیر 13 اکتوبر 2014 18:44

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر ) افتخار چوہدری کے فرزند ارسلان افتخار نے عمران خان کے کردار سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے سیتا وائٹ سے تعلقات رہے اور اس دوران بچی کی ولادت بھی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق خط میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سیتا وائٹ سے تعلقات رہے اور اس دوران بچی کی ولادت بھی ہوئی تھی۔

خط میں نظریاتی کونسل سے استفسار کیا گیا کہ کیا اس کے بعد بھی عمران خان گنا ہ گار نہیں ہیں؟ کیا عمران خان اب بھی آئین کی شق 62اور 63پر پورا اترتے ہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حافظ طاہر اشرفی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملہ کونسل کے ایجنڈے پر آیا تو قرآن و سنت کے مطابق رائے دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :