لاہور:زرداری سے کارکنان کی ملاقات،’’گو وٹو گو‘‘ کےنعرے

پیر 13 اکتوبر 2014 19:17

لاہور:زرداری سے کارکنان کی ملاقات،’’گو وٹو گو‘‘ کےنعرے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2014ء) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری سےساہیوال ڈویژن کےپارٹی عہدیداروں اورکارکنان نے ملاقات کی ہے،اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں کنٹینرڈراما کسی کےکہنےپرشروع ہوا،لوگ ٹی وی پردوسرےڈرامےچھوڑکرکنٹینرڈرامادیکھنےلگ گئےہیں۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا دوسری جماعتوں نےصبراوررواداری کی سیاست نہ سیکھی توہم بھی اسی زباں میں بات کرینگےپاکستان میں اصل اپوزیشن کا کردار پیپلزپارٹی ادا کر رہی ہے ۔

ملاقات کے دوران اوکاڑہ کے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا اور ’’گو وٹو گو‘‘ کےنعرے لگانا شروع کر دیئے،اس دوران منظور وٹو اور اشرف سوہنا کے حامی ایک دوسرے سے دست و گریباں ہو گئے۔اس صورت حال پر آصف زرداری نے مداخلت کی اورکارکنوں کو صبر اور برداشت کی تلقین کرتے ہو ئے کہا کہ کارکنوں کے نعرے میڈیا کے سامنے ہمیں بھگتنا پڑینگے۔

متعلقہ عنوان :