وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس میں 2000 اہلکار بھرتی کرنے کا حکم

پیر 13 اکتوبر 2014 19:58

وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس میں 2000 اہلکار بھرتی کرنے کا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد پولیس میں نئی بھرتیوں اور جدید سامان خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ منظوری اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی ہے جس کے تحت اسلام آباد پولیس میں 2000 اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے گا، وزیر داخلہ داخلہ نے بھرتیوں کے لئے سمری بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے وفاقی پولیس میں کرپٹ افسران کی فہرست طلب کرنے کیساتھ ساتھ 2,000 اہلکاروں پر مشتمل اینٹی رائٹس سکواڈ تشکیل دینے ، انہیں جدید تربیت فراہم کرنے اور جدید ساز و سامان کی خریداری کی بھی منظوری دی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے اور نادرا حکام کو کچی آبادیوں کے سروے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس میں گزشتہ 7 سال سے بھرتیاں نہیں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :