پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی: اسحاق ڈار

پیر 13 اکتوبر 2014 20:42

پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی: اسحاق ڈار

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کو ہمیشہ ترجیح دی، شمالی وزیرستان آپریشن کا مقصد انتہاءپسندی پر قابو پانا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے کنٹرول لائن پر پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی میں اضافہ اور افراط زر میں کمی آئی ہے اور 6 سال بعد معیشت 4 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے، توانائی شعبے میں اصلاحات سے بجلی کی پیداوار 10 ہزار میگاواٹ بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف آئی ایم ایف کے پروگرام پر انحصار نہیں کر رہا، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ قرضوں کے بجائے اصلاحات کے ذریعے کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی بحران مذاکرات کے ذریعے حل کر لے گی۔