مودی نے پاکستان کو بھاری نقصان پہنچانے کا پیغام دیا تھا، بھارتی حکام

پیر 13 اکتوبر 2014 21:48

مودی نے پاکستان کو بھاری نقصان پہنچانے کا پیغام دیا تھا، بھارتی حکام

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) بھارتی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ انتہاپسند وزیراعظم نریندرامودی مودی نے پاکستان کو سرحدی فائرنگ کے دوران بھاری نقصان پہنچانے کا پیغام دیا ہے، ایک بھارتی اخبار کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی بڑھنے سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کا احیا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کے جنرل کو نسم ہمالے سنگھ نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاکے بعد عسکریت پسند مقبوضہ کشمیر کا رخ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں ہی عسکریت پسند مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوسکتے ہیں کیونکہ اس کے بعد برفباری سے پہاڑی چوٹیاں ڈھک جائیں گی تو کراسنگ مشکل ہوجائے گی،یادرہے کہ اس سے پہلے بھارتی میڈیابھی انکشاف کرچکاہے کہ انتہاپسند وزیراعظم نریندرامودی مودی نے اپنی فوج کو پاکستان کو سرحدی فائرنگ کے دوران بھاری نقصان پہنچانے کا پیغام دیا ہے

متعلقہ عنوان :