فلم ”دل“ کے سیکوئل کیلئے عامرخان موزوں نہیں، ہدایتکار اندرکمار

منگل 14 اکتوبر 2014 11:56

فلم ”دل“ کے سیکوئل کیلئے عامرخان موزوں نہیں، ہدایتکار اندرکمار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) مسڑفیکشسنٹ کی مشہور فلم دل کے سیکوئل کے لیے عامر خان موزوں اداکار نہیں ہے۔ ہدایتکار اندر کمار کا کہنا تھا کہ فلم میں عامر خان کو کاسٹ کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتاہے کیونکہ وہ اس کے لیے موزوں نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی کی دہائی میں بنے والی اس فلم کا شمار اس وقت کی کامیاب ترین فلموں میں کیا جاتاہے ۔ اس فلم میں عامر خان اور مادھوری دیکشیت نے ہیرو اورہیروئین کا کردار ادا کیاتھا۔ لیکن اندر کمار کے اس اعلان کے بعد عامر خان کے مداحوں میں مایوسی چھاگئی ہے۔ہدایتکار اندر کمار کا کہنا ہے کہ وہ اس سیکوئل کو نئے اداکاروں اور نئی کہانی کے ساتھ تخلیق کریں گے۔

متعلقہ عنوان :