امریکا میں طیارہ حادثہ، تین پاکستانی جاں بحق

منگل 14 اکتوبر 2014 12:03

امریکا میں طیارہ حادثہ، تین پاکستانی جاں بحق

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) شکاگو کے نواحی رہائشی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے سوار تین پاکستانی جاں بحق ہوگئے نجی ٹی وی کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ دو انجنوں والا بیخ کرافٹ بیرون طیارہ پالوز ہلز میں مقامی وقت کے مطابق 10.40 رات، ایک رہائشی بلاک کے خالی پلاٹ میں گر گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں زمین پر موجود کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

پالوز ہلز کے ڈپٹی پولیس چیف جیمز بوئی کا کہنا ہے کہ طیارہ تمام گھروں سے بچتا بچاتا درختوں سے ہوتا ہوا زمین پر گرا۔بوئی کے مطابق، پہلی ریسکیو ٹیم کے پہنچنے تک تمام سوار افراد ہلاک ہو چکے تھے۔جاں بحق ہونے والے تینوں پاکستانی تھے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ طیارے کا کنٹرول کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرتوصیف رحمان کے ہاتھ میں تھا۔

متعلقہ عنوان :