اٹلی کی فوج نے طبی ضروریات کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کر دی

منگل 14 اکتوبر 2014 12:04

اٹلی کی فوج نے طبی ضروریات کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کر دی

روم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) اٹلی کی فوج نے طبی ضروریات کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کر دی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھنگ کی کاشت کا فیصلہ اٹلی کی وزارت صحت نے کیا، وزارت صحت کے حکام کے مطابق اس منصوبے کی نگرانی فوج کرے گی، بھنگ کی کاشت کے علاقے کی سیکورٹی اور پراجیکٹ کی دیکھ بھال کی ذمہ دار بھی فوج کی ہو گی، پراجیکٹ اٹلی کے شہر وینس سے ساٹھ کلومیٹر دور شروع کیا جائے گا جس میں ایک سو ستر ایکڑ رقبے پر بھنگ کاشت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق بھنگ سے کئی دردکش اور سکون آور ادویات مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی جس سے ان کی قیمت غیرمعمولی حد تک کم ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :