فلم ”بینگ بینگ “کی ریکارڈ توڑ کمائی

منگل 14 اکتوبر 2014 12:19

فلم ”بینگ بینگ “کی ریکارڈ توڑ کمائی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) سلمان خان کی دبنگ ٹو اور کک کو شکست دینے کے بعد بھی بینگ بینگ کا باکس آفس پر ریکارڈز توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ریتک روشن اور کترینہ کیف کی اس فلم نے ہندوستان میں ڈیڑھ سو کروڑ سے زائد جبکہ مجموعی طور پر دنیا بھر میں 265 کروڑ سے زائد کمالیے ہیں۔دوسرے ہفتے بھی اس فلم کے لیے ٹکٹ کاوٴنٹرز پر لوگوں کا ہجوم ہے اور یہ صرف ہندوستان میں ہی 154 کروڑ کما چکی ہے۔

(جاری ہے)

یہ فلم اب تک اپنی لاگت کو پورا کر چکی ہے اور رواں برس سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن چکی ہے۔ریتک روشن اور کترینہ کیف کی خوبصورت اداکاری سے سجی فلم بینگ بینگ دنیا بھر میں ایک ساتھ پانچ ہزار ایک سو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، جو کسی بھی بولی وڈ فلم کی جانب سے سب سے بڑی ریلیز ہے۔فاکس اسٹار اسٹوڈیو کی اس فلم کی ڈائریکشن سدھارتھ آنند نے دی ہے اور یہ ہولی وڈ کی فلم”نائٹ اینڈ ڈے“ کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

متعلقہ عنوان :