گانا روح کی پاکیزگی کیلئے انتہائی اہم چیز ہے ‘ رفاقت علی خان

منگل 14 اکتوبر 2014 13:35

گانا روح کی پاکیزگی کیلئے انتہائی اہم چیز ہے ‘ رفاقت علی خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کلاسیکل گلوکار رفاقت علی خان نے کہا ہے کہ فن گلوکاری بڑا مشکل کا م ہے یہ ہر انسان کے بس کا کام نہیں ہے، موسیقی کی بنیادی تعلیم حاصل کیے بغیر اس شعبے میں کامیابی ناممکن ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آوازوں سے پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کلاسک میوزک اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے اس کو زندہ رکھنے کیلئے سینئر فنکاروں کو آگے آکر اس کی فلاح و ترویج کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جد جہد کرنی پڑے گی ۔ رفاقت علی خان نے کہاکہ پوری دنیا گھوم چکا ہوں مگر جو سکون اپنے وطن میں میسر آتا ہے وہ باہر کے ملکوں میں نہیں آتا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گانا روح کی پاکیزگی کیلئے انتہائی اہم چیز ہے ،نئے گلوکار وں کو اس شعبے میں بھرپور محنت کرنی پڑے گی اوراپنے سینئر ز کا احترام ان کی کامیابی کیلئے نہایت ضروری ہے۔