اعلی پی آئی اے افسران نے اپنے ہی جہازوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

منگل 14 اکتوبر 2014 13:40

اعلی پی آئی اے افسران نے اپنے ہی جہازوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر 2014ء) اربوں روپے کے مالی خسارے کے بوجھ سے دبی پاکستان کی قومی ائر لائنز پی آئی اے کے اعلیٰ افسران نے اپنے ہوائی جہازوں پر عدم اعتماد کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ایم ڈی شاہ نواز رحمان، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ارشد عزیز، چیف لیگل آفیسر اور بورڈ ممبران سمیت 7 افراد کا وفد منگل کو قومی ایئر لائن کی بجائے اتحاد ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے کراچی سے ابوظہبی اور وہاں سے لندن جا ئے گا ۔

وفد کے لندن جانے کا مقصد وہاں ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات کرنا ہے جس نے پی آئی اے سے 5 ارب روپے کا کلیم طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نقصان میں جانے والی قومی ایئر لائن کا وفد لندن میں مہنگے فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کرے گا جس کے کرائے کی مد میں ہزاروں پاﺅنڈ مزید روزانہ کا خرچ آئے گا۔

متعلقہ عنوان :