نوجوان ہدایتکار و ں کے آنے سے ٹی وی انڈسٹری میں بڑی جدت آئی ہے ‘ شہود علوی

منگل 14 اکتوبر 2014 13:43

نوجوان ہدایتکار و ں کے آنے سے ٹی وی انڈسٹری میں بڑی جدت آئی ہے ‘ شہود ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء ) ٹی وی کے معروف اداکار شہود علوی نے کہا ہے کہ دنیا میں زندگی گزارنے کیلئے عشق ہونا بڑی ضروری ہے ، میں نے سچا عشق اپنی بیوی سے کیا ہے اور خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ مالک نے مجھے بڑی نیک اور اچھی شریک حیات عطا کی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ اپنوں کا کھونے کاڈرہمیشہ لگا رہتاہے ،فارغ اوقات میں فیملی کے ساتھ آؤٹنگ کیلئے لازمی جاتا ہوں ۔

پاکستان میں اعلیٰ معیار کی ٹی وی پروڈکشن ہورہی ہے نوجوان ہدایتکار و ں کے فیلڈ میں آنے سے اس انڈ سٹری میں بڑی جدت آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی پروڈکشن سے ہمارے ڈراموں کو خاص فرق نہیں پڑتا ۔میں نے ہمیشہ اپنے سینئر ز کااحترام کیا ہے جو میرے لئے باعث فخر ہے۔