اکرم اداس نے ثقافتی طائفہ لندن لیجانے کے حوالے سے ابتدائی تیاریوں کا آغاز کردیا

منگل 14 اکتوبر 2014 13:47

اکرم اداس نے ثقافتی طائفہ لندن لیجانے کے حوالے سے ابتدائی تیاریوں کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء ) تھیٹر کے مایہ ناز کا میڈین و آرگنائزر اکرم اداس نے ثقافتی طائفہ لندن لیجانے کے حوالے سے ابتدائی تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ اکرم اداس نے ٹی وی ، فلم اور تھیٹر کے فنکاروں سے رابطے شروع کردیے ہیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ شولندن کے تمام بڑے سولہ شہروں میں پیش کیاجائے گا ۔ اس حوالے سے اکرم اداس کا کہنا ہے کہ میری شروع سے کوشش رہی ہے کہ دیار غیر میں تارکین وطن پاکستانی شہریوں کیلئے طنزو مزاح سے بھرپور میوزیکل اسٹیج ڈرامے پیش کیے جائیں ۔اس مرتبہ میرا یہ پراجیکٹ پرستاروں کو ضرور پسند آئے گا جس کیلئے میں پر عزم ہوں ۔