وزیراعظم نواز شریف نے بیورو کریسی میں ترقیوں کی منظوری دیدی

منگل 14 اکتوبر 2014 14:12

وزیراعظم نواز شریف نے بیورو کریسی میں ترقیوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے بیورو کریسی میں ترقیوں کی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد 4سینئر بیورو کرٹس کو گریڈ 22میں ترقی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز حکومت کی جانب سے بیورو کریسی میں ترقیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر چیف سیکرٹری بلوچستان سیٹ چٹھہ سمیت پروین آغا ، احمد فاروق اور اظہر حسین کو گریڈ 22 میں ترقیاں دیدی گئیں جبکہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد بیورو کریسی میں ترقیوں کا سلسلہ شروع ہوا

متعلقہ عنوان :