شہریا ر خان نے شاہد آفریدی کے ارمان ”ٹھنڈے “کر دیئے

منگل 14 اکتوبر 2014 15:00

شہریا ر خان نے شاہد آفریدی کے ارمان ”ٹھنڈے “کر دیئے

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کی تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو 2015ءورلڈ کپ کے لےے کپتان مقرر کیا ہے اور اس فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصباح نے معین خان اور بورڈ حکام کو بتایا کہ وہ اپنی فارم کھونے کی وجہ سے پریشان ہے اور سمجھتا ہے کہ اگر وہ ٹیم پر بوجھ ہے تو اسے کپتانی چھوڑ دینی چاہیئے تاہم کوچ وقار یونس سمیت تمام ٹیم مینجمنٹ نے مصباح الحق کی مکمل حمایت کی ہے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس میں چند غیر ذمہ دارانہ باتیں کیں ہیں ، اگر انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں قواعد کی خلاف ورزی کی ہے تو انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :