حکومت بند گلی میں ہے، چاہے تو دوبارہ مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں: سراج الحق

منگل 14 اکتوبر 2014 16:07

حکومت بند گلی میں ہے، چاہے تو دوبارہ مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں: سراج ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر 2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے، حکومت بند گلی میں ہے اب اس کیلئے نکلنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی بحران سے دوچار ہے، حکومت چاہے تو ڈیڈلاک ختم اور مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کی نیک نیتی سے کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ وکلاءنے ہر دور آمریت کا مقابلہ کیا، مشرف دور میں وکلاءنے ابابیل کا کردار ادا کیا تھا جس پر وکلاءپر تشدد بھی کیا گیا۔ سراج الحق نے کہا کہ حکمران عوام سے کئے ہوئے وعدے بھول گئے ہیں، دھاندلی والے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :