ایبولا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ، صدرممنون حسین نے رپورٹ طلب کر لی

منگل 14 اکتوبر 2014 16:34

ایبولا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ، صدرممنون حسین نے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر 2014ء)ایبولا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر صدر مملکت ممنون حسین نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین نے ملک میں داخل ہونے والے تمام راستوں پرحفاظتی اقدامات سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ایئر پورٹس، بندرگاہوں اور بارڈر اینٹری پوائنٹس پرسکریننگ کی جائے اور تمام صوبے ایبولا وائرس کی دوائیں وافر مقدار میں سٹاک کریں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ہسپتالوں میں ایبولا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے وارڈ مخصوص کیا جائے۔